کلبھوشن یادیو کے معاملے پراٹارنی جنرل آفس میں اجلاس رحم کی اپیل پر غور

Oct 07, 2017

اسلام آباد(صباح نیوز)بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر اٹارنی جنرل آفس میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میںاٹارنی جنرل اشتراوصاف، سیکرٹری وزارت خارجہ تہمینہ جنجوعہ، سیکرٹری وزارت داخلہ ارشد مرزا ، سیکرٹری وزارت قانون کرامت حسین نیازی اور فوج کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں عالمی عدالت انصاف میں جاری کلبھوشن یادیو کیس کی آئندہ حکمت عملی پر غور کیا گیااور بھارتی جاسوس کی رحم کی اپیل بھی زیر غور آئی۔ 

مزیدخبریں