تلہ گنگ (نامہ نگار ) ضلع کونسل چکوال کے چیئر مین ملک محمد طارق اعوان نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے مجھے ضلع کا سب سے بڑا عہدہ بخشا ہے میں اس کا استعمال دیا نتداری اور ایمانداری کے ساتھ کر رہا ہو ں ضلع کی تمام یونین کونسلوں میں ترقیا تی منصوبے میرٹ پر دئیے ہیں ،ضلع چکوال کی ترقی میرا مشن ہے انہوں نے کہا انشا اللہ اپنے دور اقتدار میں ضلع چکوال کے بنیادی مسائل حل کر نے میں کو ئی کسر نہیں چھوڑوں گا ۔عوامی مفاد میں آ نے والی رکاوٹوں کا مقابلہ کروں گا میں پورے ضلع کا چیئر مین ہوں تمام تحصیلوں کے عوام کی ترقی و خوشحالی میرا مشن ہے ،عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں گے میری کوشش ہے چھوٹے چھوٹے کاموں کے لئے عوام کودور دراز سے ضلعی ہیڈ کوارٹرتک نہ آنا پڑے میں خود ان کے پاس جاﺅں گا پہلے پرمرحلہ میں اسی مقصد کے لئے تلہ گنگ دفتر میں عوام سے ملاقات کا پروگرام بنایا ہے انہوں نے کہا مثبت تنقید کا خیرمقدم کروں گا انشا اللہ تمام دوستوں کے ساتھ ملکر ضلع چکوال کو پنجاب کا ماڈل ضلع بناﺅں گا ۔
ضلع چکوال کی یو سیز میں ترقیا تی منصوبے میرٹ پر دئیے ہیں،ملک طارق
Oct 07, 2017