فتح جنگ (نامہ نگار ) مسلم لیگ ن ضلع اٹک کے سرکردہ رہنماءوسابق امیدوار قومی اسمبلی آصف علی ملک ایڈووکیٹ نے حلقہ این اے 59 میںخادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی خصوصی سرپرستی سے ترقیاتی منصوبہ جات کو بروقت پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے شروع کردیئے اس سلسلے میں علاقہ نلہ کی یونین کونسلوں دھریک اور جھنگ کو آپس میں ملانے کیلئے دس کروڑ کی خطیر گرانٹ سے گھکھڑ تا امیر خان مین روڈ تک لنک روڈ کی تعمیر کے منصوبہ کو حتمی شکل دےدی گئی مذکورہ سڑک کی تعمیر سے علاقہ کی عوام کو خاطر خواہ سہولت میسر آئیگی اس سڑک پر تعمیر کا کام شروع کرانے کیلئے اتوار 8اکتوبر موقع پر افتتاحی تقریب کے ساتھ ہی مذکورہ سڑک کی تعمیر شروع ہو جائیگی جس کیلئے مسلم لیگی رہنماءآصف علی ملک ایڈووکیٹ کے اعزاز میں علاقہ کی عوام کی طرف سے خصوصی جلسہ عام میں مذکورہ رہنماﺅوں کے شاندار استقبال کو حتمی شکل دی جارہی ہے نوائے وقت کے استفسار پر مسلم لیگی رہنماءآصف علی ملک ایڈووکیٹ نے بتایا کہ دوران الیکشن یا بعد میں علاقائی تعمیر وترقی کیلئے عوام سے جو بھی وعدے کیئے ان پر مرحلہ وار عمل درآمد کیا جارہا ہے کروڑوں روپے کی گرانٹ سے منصوبہ جات کا آغاز کیا جارہا ہے جس کیلئے علاقہ بھر کے عوام چشم دینہ کیلئے موقع پر موجود رہیں کیو نکہ ہم اپنے کردار و عمل سے عوامی خدمت کرکے محلاتی سازشوںکا قلع قمع کرنے کا تہیہ کیئے ہو ئے ہیں۔
گھکھڑ تا امیر خان مین روڈ تک لنک روڈمنصوبے کو حتمی شکل دیدی
Oct 07, 2017