کراچی :نواز شریف ملک توڑنا، نوابی دور واپس لانا چاہتے ہیں: ڈاکٹر عاصم، لندن سے واپس آگئے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر عاصم حسین نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر الزام لگایا ہے کہ وہ ملک کو توڑنا چاہتے ہیں اور خطے میں 200 سال پہلے والا نوابوں کی حکمرانی کا دور واپس لانا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین ایک ماہ بعد لندن میں علاج معالجے کے بعد جمعہ کو وطن واپس پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے بعد پاکستان پہنچ گیا ہوں جبکہ سیاست دان اور نیب کا دعویٰ تھا کہ ڈاکٹر عاصم حسین بھاگ جائے گا۔ انہوں نے سابق وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں بھاگنے والوں میں سے نہیں‘ آپ تو پہلے بھی 10 سال تک ملک سے باہر رہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بیرون ملک ہونے کے باوجود نواز شریف نے ملک کے معاملات خراب کرنے کی کوشش کی تھی۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے نواز شریف کو تجویز دی کہ عسکری قیادت کے ساتھ لڑنا اچھا نہیں۔ نواز شریف زمین کے ایک حصے پر حکمرانی کرنے کے خواہاں ہیں۔ خطے میں 2 سو سال پرانے دور حکمرانی پر دوبارہ عمل کرانا چاہتے ہیں، نواز شریف ملک کو توڑ کر پنجاب کے نواب بننا چاہتے ہیں‘، تاہم ساتھ ہی کہا کہ ’پاکستان تمہارا نہیں 20 کروڑ عوام کا ہے‘۔ پی پی پی کی سیاست پاکستان کی بقا کے لیے ہے جبکہ نواز شریف کی سیاست صرف زمین کے ایک حصے کے حصول کے لیے ہے۔ پی پی پی کے رہنما کا دعویٰ تھا کہ پاکستان ہم نے بنایا ہے ہم ہی بچائیں گے۔ مسلم لیگ (ن) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ یہ دوغلے لوگ ہیں ان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ ہماری سیاست پاکستان کی بقا کے لئے ہے، ہم پاکستان سے بھاگنے والوں میں سے نہیں۔ عسکری قیادت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...