بورڈ نے فلم ”نامعلوم افراد ٹو“ کو سنسر کیلئے ری کال دیدی

Oct 07, 2017

لاہور (کلچرل رپورٹر) پنجاب فلم سنسربورڈنے ہدایتکارنبیل قریشی کی فلم ”نامعلوم افرادٹو“کوسنسرکےلئے ری کال دے دی ۔فلم آج دوبارہ سنسربورڈمیںپیش کی جائے گی ۔بتایاگیاہے کہ مذکورہ فلم کے ایک گیت پراعتراض اٹھایاجارہاہے جوبیرون ملک ساحل سمندرپرفلمبندکیاگیاہے اوراس کے خلاف پنجاب اسمبلی میںتحریک التواءبھی جمع کرائی گئی ہے ۔بتایاگیاہے کہ پنجاب فلم سنسربورڈکاپینل آج فلم دوبارہ دیکھنے کے بعدنظرثانی کرے گااورقابل اعتراض مناظرکوفلم سے نکال دیاجائے گا۔واضح رہے کہ مذکورہ فلم نے پورے پاکستان میںکامیابی حاصل کی ہے اوراب تک کروڑوں روپے کابزنس کرچکی ہے ۔

مزیدخبریں