پشاور (این این آئی) محکمہ انسداد دہشت گردی نے سوات سے گرلز سکول کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے اور امن کمیٹی ممبران کے قتل میں ملوث مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ دہشت گرد رحمت چارباغ کے علاقے میں گرلز سکول کو دھماکے سے اڑانے اور ویلیج ڈیفنس کونسل کے دو ممبران کو قتل کرنے میں ملوث ہے۔ مزید تفتیش کے لیے ملزم کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔
دہشت گرد گرفتار