پاکستان کو ہاکی میں نمبرون بنانا مشن حقدارکھلاڑی منتخب ہونگے : شہباز سینئر

Oct 07, 2017

لاہور( حافظ محمد عمران/نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز احمد سینئر کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد سے بیرونی دنیا میں ہمارا بہت اچھا پیغام جائے گا۔میری توجہ قومی سطح کی ہاکی پر بھی ہے اور بین الاقوامی سطح کی ہاکی پر بھی۔ ہر سطح پر بہتری کے لیے مکمل ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام کر رہا ہوں۔ میری نظر قومی کھیل کی تعمیر پر ہے تنقید پر نہیں۔ کون کیا کہہ رہا ہے کچھ فرق نہیں پڑتا ۔ بحیثیت کھلاڑی ہمیشہ پاکستان کو نمبر ون بنانے پر توجہ دی اب ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری کی حیثیت سے بھی وہی مشن ہے۔ ذمہ داری ضرور تبدیل ہوئی ہے سوچ اور جذبہ پرانا ہے۔ کھلاڑیوں میں فائٹنگ سپرٹ کا ہونا بہت ضروری ہے۔ملکی ہاکی میں سلیکشن کا معیار بہت بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔کوشش ہے ہر سطح پر باصلاحیت اور حقدار کھلاڑیوں کا انتخاب عمل میں لایا جائے تاکہ مستقبل میں اچھے کھلاڑی سامنے آئیں۔سلیکشن میں پسند ناپسند مصلحت اور علاقائی تعصب کو ختم کرنا ہو گا۔ جونئیر ٹیم کو آسٹریلیا بھجوانے کا مقصد کھیل کی بنیادی تربیت، عصر حاضر کے تقاضے اور سخت ہاکی سے آگاہی تھا۔ پلئیرز کا پول بڑھانے اور انہین اچھی ہاکی کھلانے کے لیے جو ممکن ہو سکا وہ کرونگا۔

مزیدخبریں