دوسرا ٹیسٹ : اوپنرز کی سنچریاں ‘جنوبی افریقہ کے 3وکٹوں پر 428رنز

بلوئم فونٹین (سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے پہلے دن رنز کا پہاڑ کھڑا دیا ۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جومہنگا ثابت ہوا۔پروٹیز اوپنرز کی سنچریوں کے بعد مڈل آرڈر نے بھی خوب رنز بنائے ۔ اوپنر ڈین ایلگر 113‘مارکرم 143رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔ بیوما سات رنز بناسکے ۔ ہاشم آملہ 89اور کپتان فف ڈوپلیسی 62رنز پر کھیل رہے ہیں‘پروٹیز نے پہلے دن کھیل کے اختتام پر تین وکٹوں کے نقصان پر 428رنز بنا لئے ہیں ۔ بنگلہ دیش نے 8باﺅلرز کو استعمال کیا مگر روبیل حسین ایک اور سباشیس رائے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوئے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...