قنئی دہلی (آئی این پی+اے ایف پی) بھارتی ائر فورس کا ہیلی کاپٹرچینی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7اہلکار ہلاک ہوگئے۔جمعہ کوبھارتی میڈیا کے مطابق دفاعی ترجمان سونیت نیوتن نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست اروناچل پردیش میں ائرفورس کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز کے دوران چینی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس میں پائلٹ سمیت 7اہلکار سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ چینی سرحد سے متصل ایک پہاڑی علاقے میں پیش آیا۔ہیلی کاپٹر گرنے کے بعد امدادی اداروں نے فوری طور پر آپریشن کیا اور تمام لاشیں تلاش کر لی گئیں۔ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ بھارتی ائرفورس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ جون 2013 میں بھی ریاست اتراکھنڈ میں بھارتی ائر فورس کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
بھارتی ہیلی کاپٹر
بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر چینی سرحد کے قریب گر کر تباہ‘ 7 اہلکار ہلاک
Oct 07, 2017