نواب شاہ(این این آئی) نواب شاہ میں قاضی احمد کی قومی شاہراہ پر دو آئل ٹینکرز میں تصادم کے باعث ڈرائیور جاں بحق ‘ کلینر زخمی ہوگیاجبکہ قاضی احمد کے قریب ہی سپرٹ سے بھرا آئل ٹینکر الٹ گیا۔تفصیلات کے مطابق قاضی احمد میں قومی شاہراہ پر دو آئل ٹینکرز میں تصادم سے ڈرائیور جاں بحق جبکہ کلینر زخمی ہوگیا ہے۔ دوسرے حادثے میں قومی شاہراہ پر ہی سپرٹ سے بھرا ٹینکر الٹ گیا جس کے باعث بڑی مقدار میں سپرٹ شاہراہ پر بہہ گیا۔سپرٹ میں آگ لگنے کے خطرے کے باعث ٹینکر کے اطراف میں پولیس تعینات کردی گئی ۔
نواب شاہ : 2 آئل ٹینکرز میں تصادم ڈرائیور جاں بحق، ہیلپر زخمی
Oct 07, 2017