جنازگاہ مےانی صاحب قبرستان کی اپ گرےڈےشن کے کام کا آغاز

لاہور(خبر نگار)ڈپٹی کمشنر لاہورسمےر احمد سےد نے جنازگاہ میانی صاحب قبرستان کی اَپ گریڈیشن کا آغاز کر دیا سمیر احمد سید نے تعمیراتی کام کی تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔ اس موقع پر سمیر احمد سید نے کہا کہ جنازگاہ میانی صاحب قرستان کے تعمیراتی و اَپ گریڈیشن کے کام پر ایک کروڑ 21لاکھ روپے کا خرچہ آئے گا۔ اور تعمیراتی کام کو دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔اَپ گریڈیشن میں پارکنگ، میت کے لیے غسل خانہ، جنازگاہ کی جگہ میں اضافہ، واک ویز، وضوخانہ، نئی لیٹرین، سکیورٹی عمارت اور امام کی رہائش گاہ اور دیگر شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن