لاہور ( لیڈی رپورٹر) سابق وزےر مملکت انصاف و پارلےمانی امور مہرےن انور راجہ نے کہا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں روزانہ 116ٹن کچرا پیدا ہورہا ہے 116ٹن میڈیکل ویسٹ کو تلف کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے کئی بار منصوبہ بندی کی جاچکی ہے لیکن منصوبہ عملی شکل میں لایا جاسکا اور نہ ہی خطرناک بیماریوں کا باعث بننے والے کچرے کی چوری اور ری سائیکلنگ کو روکنے کا بندوبست کیا گیا جس کی وجہ سے کئی موذی بیماریاں ہزاروں لوگوں کو نشانہ بنا چکی ہیں۔