لاہور(پ ر) تھنک ٹےنک سٹےزن کونسل آف پاکستان کے زےر اہتمام ہمدرد سنٹرمےں ”پاکستان مےں انتہا پسندی کے بڑھتے ہوئے رحجانات اور ان کا حل“ کے موضوع پر اےک سےمےنار کا انعقاد کےا گےا۔ جس سے لیاقت بلوچ، سلمان عابد، قےوم نظامی، احسان الحق ملک، سعےد آسی، جمےل بھٹی، الطاف قمر اور رانا امےر احمد خاں نے خطاؓ ب کیا ۔مقررےن نے کہاکہ مرکزی و صوبائی حکومتوں نے قومی سلامتی پلان پر گزشتہ دو سالوں مےں عمل نہےں کےا۔ نتےجتاً پاکستانی قوم کو امن عامہ کے مسائل ٹارگٹ کلنگ، کرپشن، منفی سےاست اور دےگر بہت سی قباحتوں کا سامنا ہے۔ انتہا پستدی اور عد م برداشت کے باعث ہماری قومی سلامتی بھی داﺅ پر لگی ہوئی ہے۔ سےمےنار مےں ثروت روبےنہ نے قرآن با ترجمہ کی تعلےم سکولوں مےں لازمی قرار دینے کا مطالبہ کیا۔