”پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب“ منصوبہ بھی فائلوں اور دعوﺅں کی نذر ہوگیا: پیپلز پارٹی

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تعلیمی نظام کا بیڑا غرق کر دیا ہے دور دراز تو دور کی بات صوبائی دارالحکومت میں بھی بچے بھینسوں کے باڑے میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔ دیگر منصوبوں کی طرح پنجاب حکومت کا پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب منصوبہ بھی فائلوں اور دعوﺅں کی نذر ہو گیا ہے۔ جبکہ سڑکوں اور پلوں کے منصوبے وقت سے سے پہلے پایہ تکمیل تک پہنچ جاتے ہیں۔ حافظ زبیر کاردار اور عدنان گورسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن والے اپنے نااہل قائد کو بچانے کیلئے پارلیمنٹ کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت کا رویہ چلتے ہوئے نظام کیلئے خطرات کا باعث بن رہا ہے۔

عالمی منظرنامے کو سامنے رکھتے ہوئے آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اتحاد کا مظاہرہ کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن