حکومت ختم نبوت کے عقیدے پر غیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے: شہبازشریف

Oct 07, 2017 | 13:04

ویب ڈیسک

 وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت ختم نبوت کے عقیدے پر غیر متزلزل ایمان رکھتی ہے۔لاہور میں وفاقی وزیر قانون زاہد حامد نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی جس میں انتخابی اصلاحات بل کے معاملے پر پیش آنے والی صورتحال سمیت سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ختم نبوت کے حلف نامے کے قانون کو اصل شکل میں بحال کرنے کے لیے فوری ایکشن لیا. ختم نبوت کے حلف نامے کے قانون کو اصل حالت میں بحال کرنے پر حکومت کے مشکور ہیں۔شہبازشریف نے کہا کہ مسلم لیگ ( ن)کی حکومت ختم نبوتؓ کے عقیدے پر غیر متزلزل ایمان رکھتی ہے۔

مزیدخبریں