قیام امن کیلئے رینجرز اور پولیس مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں‘ڈاکٹرامیرشیخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس ہیڈکوارٹرزجنوبی میں منعقدہ تقریب میں آئی جی سندھ ڈاکٹر سیدکلیم امام،ڈی رینجرز کی نمائندگی میں سیکٹرکمانڈر ایسٹ بریگیڈیئر شاہد،قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں کے نمائندگان سمیت پولیس افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایڈ یشنل آئی جی کراچی ڈاکٹرامیرشیخ نے لیاری پولیس مقابلے میں کارکردگی پرپولیس کو شاباشی دی۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کی مجموعی ذمہ داریاں سندھ پولیس اور رینجرز باہم ملکر انجام دیتی رہیں گی اور باہمی روابط کا تسلسل جاری رہیگا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی روشنیوں کا شہر ہے اور اسکی روشنیوں کو دوبالا کرنا اور امن کا قیام ناصرف پولیسنگ کی تمام تر ترجیحات کا حصہ ہیں۔اس لیئے ضروری ہے کہ آپ لوگوں سے محبت کریں اور قانون پسند شہریوں کو ہرحال میں ملوظ خاطر رکھیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے سے کرائم کے خاتمے کو ایک مشن سمجھ کر انجام دیں۔پاکستان رینجرزاور سندھ پولیس جرائم کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر متحد اور مستعد ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان رینجرز اور سندھ پولیس زندہ باد وپاکستان پائندہ باد کا نعرہ لگایا۔

ای پیپر دی نیشن