کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے حلقہ این اے243میں نامزد امیدوار قومی اسمبلی عامرولی الدین چشتی کی جانب سے انتخابی مہم زور و شور کے ساتھ جاری ہے،حلقے میں کارنر میٹنگوں، الیکشن دفاتر کے افتتاح، گھر گھر عوام سے ملاقاتوں کے باعث شہرکے اس اہم ترین حلقے میں بڑے پیمانے پر گہما گہمی دکھائی دے رہی ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے اراکین اور ذمہ داران بھی امیدواربرائے قومی اسمبلی عامرولی الدین چشتی کے ہمراہ ڈور ٹو ڈور دورے کررہے ہیں ۔عامر ولی الدین چشتی نے گلشن اقبال،گلستان جوہر،گلزار ہجری،اسکیم33 سمیت دیگرعلاقوں میں مختلف مارکیٹوں کا بھی دورہ کیا اور عوام میں پمفلٹ تقسیم کئے۔انہوں نے کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا کراچی مسائلستان بن چکا ہے،کراچی کا ہرعلاقہ مسائلکا گڑھ بن چکا ہے،ہم صرف نچلی سطح پر اختیارات کی بات کرینگے لیکن اب شہری اداروں پرغیرمقامی لوگ قابض ہیں اور عوام کے مسائل بڑھتے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری انتخابی مہم عروج پر ہے،لوگ خوش ہیں ان کا اپنا نمائندہ ان کے دروازے پر آرہا ہے اور انہیں پتہ ہے کہ مسائل صرف ایم کیو ایم پاکستان ہی حل کرسکتی ہے ۔
14اکتوبرکوکامیابی ایم کیو ایم پاکستان کا قدم چومے گی،عامرچشتی
Oct 07, 2018