پشاور(بیورورپورٹ)وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے خیبر پختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے اسلام آباد میںخصوصی ملاقات کی۔صوبائی وزیر خزانہ نے اس موقع پر وزیر اعظم کو پاکستان تحریک انصاف کے 100 روزہ حکومتی ایجنڈے پرتفصیلی بریفنگ دی،انہوں نے وزیر اعظم کواگلے پانچ سال کے دوران 100 دن کے ایجنڈے کے تحت کے آگے بڑھنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔تیمور سلیم جھگڑا نے وزیر اعظم کو خیبر پختونخوا میں 100 روزہ ایجنڈے پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے صوبائی وزیر خزانہ کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی وفاق سمیت صوبائی حکومتوں کی اولین ترجیح اپنے فرائض کی بجا آوری اورتمام تر توجہ عوام کی خدمت پر مرکوز رہنی چاہیے-اس موقع پر تیمور سلیم جھگڑا نے وزیر اعظم عمران خان کو سالگرہ کی مبارکبادپیش کی اوران کے لئے نیک خواہشات کابھی اظہارکیا۔
تیمور سلیم وزیر اعظم