قاہرہ (اے ایف پی) امریکہ کی خاتون اول ملانیا ٹرمپ چار ملکی دورے کے آخری مرحلے میں مصر پہنچ گئی ہیں جہاں وہ اہرام مصر بھی دیکھیں گی۔ وہ قاہرہ انٹرنیشنل ائرپورٹ پر اتریں تو انہوں نے سفید شرٹ اور پینٹ کے ساتھ ٹائی لگا رکھی تھی جہاں مصر کی خاتون اول انتصار امبر السیسی نے ان کا استقبال کیا جنہوں نے نیلا لباس پہنا تھا اور سکارف کے ساتھ سر سے لیکر ٹخنوں تک باپردہ تھیں۔ مصر میں جنگجو گروپوں کی سرگرمیوں کے خطرات کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ وہ اپنے 5 گھنٹوں کے دورے کے دوران اہرام مصر اور زیر تعمیر نیشنل میوزیم بھی دیکھیں گی۔ اپنے پروگرام کے پچھلے مرحلے میں وہ کینیا گئیں جہاں انہوں نے سفید لباس کے ساتھ ہیلمٹ پہنا ان کے اس لباس سے سامراجی حکمران کی غمازی ہوئی اور ان کے بارے میں ٹوئیٹر پر تنقیدی پیغامات بھیجے گئے۔
ملانیا ٹرمپ کی خاتون اول سے ملاقات، اہرام مصر بھی دیکھیں گی
Oct 07, 2018