ٹوکیو(نیٹ نیوز) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو دورہ ایشیا کے آغازپر جاپان کے شہر ٹوکیو پہنچ گئے۔امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے دورہ ایشیا کا آغاز کر دیا۔ پومپیو نے جاپانی وزیراعظم شنزوایبے اور جاپانی وزیر خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں دیگر امور کے ساتھ شمالی کوریا کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی۔امریکی وزیرخارجہ کل شمالی کوریا جائیں گے جہاں وہ شمالی کوریا کے سربراہ اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات سے متعلق امور پر گفتگو کریں گے۔واضح رہے کہ مائیک پومپیو جنوبی کوریا اور چین کا بھی دورہ کریں گے۔پومپیو نے امید کا اظہار کیا تو شمالی کوریائی صدر کم جونگ ان اور ٹرمپ کی دوسری ملاقات کرانے کے عمل کو تیز کریں گے۔ طیارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا چاہتا ہوں امن بحالی کے لئے دونوں ممالک میں اعتماد کو بڑھاﺅں لیکن مجھے توقع نہیں ٹرمپ‘ جونگ ملاقات میں کوئی بڑا بریک تھرو ہوگا۔
ہنزہ: گاﺅں میں گھس آنے والا
ریچھ ایک ہفتے بعد بھی نہ پکڑا جاسکا
ہنزہ (صباح نیوز) ہنزہ کے گاﺅں شمشال میں گھس آنے والا ریچھ ابھی تک پکڑا نہیں جا سکا، ریچھ کو فائرنگ سے بے ہوش کر نے والی ٹیم بھی شمشال پہنچ گئی۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ریچھ نے گاﺅں کے قریب تین مزید گھروں کو نقصان پہنچایا۔
، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ریچھ نے اب تک 14 گھروں اور مویشی خانوں کو نقصان پہنچایا ۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق وائلڈ لائف کے اہلکار گاﺅں میں ریچھ کی حرکات و سکنات کا جائزہ لے رہے ہیں۔
ریچھ