مغربی ایشیا سے امریکی فوج کا انخلا علاقے کے مفاد میں ہے: ایران

Oct 07, 2018

تہران (اے پی پی) ایران کی پارلیمنٹ کے سپیکر کے عالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللہیان نے امریکی فوجیوں کے انخلاءکو مغربی ایشیا کے علاقے کے مفاد میں قرار دیا ہے۔ حسین امیرعبداللہیان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کا انخلا علاقے کے مفاد میں ہے اور علاقائی تعاون کے ذریعے پائیدار امن بحال کیا جا سکتا ہے۔حسین امیرعبداللہیان کا کہنا تھا کہ ایران اور علاقے کی طاقت و توانائی اسلامی ملکوں کے دفاع کے لئے کافی ہے۔
ایران

مزیدخبریں