گوادر فری زون میں 474 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی: چیئرمین پورٹ اتھارٹی

اسلام آباد (اے پی پی) گوادر فری زون( جی ایف زیڈ) میں474ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک کے ساتھ گفتگو میں گوادر پورٹ اتھارٹی( جی پی اے) کے چیئرمین دوستین خان جمالدینی نے کہا ہے کہ گوادر کے فری زون میں30 سے زائد غیرملکی کمپنیوں کی جانب سے سرمایہ کاری کی گئی ہے جن میں ہوٹل ، بینکنگ، لاجسٹک اورمچھلی کی پراسیسنگ کے شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کی جانب سے گوادر کے فری زون میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہارکیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمپنیوں کی جانب سے کاروبارکے باقاعدہ آغازکے بعد سرمایہ کاری کا حجم 790 ملین ڈالر تک بڑھ جائے گا۔
گوادر فرن زون

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...