بلدیاتی نظام میں تبدیلی سیاسی ایجنڈے کے تحت نہیں کر رہے: مخدوم ہاشم

لاہور(کامرس رپورٹر) صوبائی وزےر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کہا ہے کہ بلدےاتی نظام مےں تبدےلی کسی سےاسی اےجنڈے کے تحت نہےں بلکہ سہولےات کی نچلی سطح تک ترسےل کے لےے لا رہے ہےں۔ خود کو عقل کل نہےں سمجھتے پالےسی سازی کے لےے معاشی و تعلےمی ماہرےن،رےسرچ سکالرزاور سٹےک ہولڈز سب کو ساتھ لےکر چلےں گے۔ معاشی منصوبہ بندی کے لےے سرکاری پرسطح محکمہ خزانہ، پلاننگ اےنڈ ڈوےلپمنٹ اور پی آر اے کی شکل مےں بہترےن ٹےم مےسر ہے ۔ سےاسی قےادت عوام کی نمائندگی اور قومی مفادات کے تحفظ کو ےقےنی بنائے گی ۔ اداروں کی مظبوطی کا نعرہ تحرےک انصاف کی آئندہ پالےسی کا ترجمان ہے ۔انہوں نے اس امر کا اظہار گزشتہ روز لاہور ےونےورسٹی فار مےنجمنٹ سائےنسسز (LUMS) کے زےر اہتمام پری بجٹ ڈسکشن کے دوران کےا ۔ صوبائی وزےر نے کہا کہ کے آئندہ آٹھ ماہ کا بجٹ دراصل گزشتہ حکومت کی جاری ترقےاتی منصوبوںکا اصلاحی بجٹ ہو گا۔ تاہم تحرےک انصاف کے 100روزہ اےجنڈے پر عملدرآمد اور آئندہ ترقےاتی منصوبہ بندی کے لےے وقتاً فوقتاً اےسے سےشنز کا انعقاد ضروری ہے ۔ انہوں کہا کہ پالےسی سازی اےک اجتماعی عمل ہے جس مےں تعلےمی ادارے بھی اتنے ہی اہم ہےں جتنے رےاستی ادارے اور حکمران کےونکہ پالےسی سازی کے لےے تحقےق بنےادی عنصر ہے۔صوبائی وزےر نے چےئرمےن پلاننگ اےنڈ ڈوےلپمنٹ سے درخواست کی کہ وہ فےکلٹی ممبران کے ساتھ مشاورت کے عمل کو جاری رکھنے کے لےے باقاعدہ فرےم ورک تےار کرےں۔ ڈسکشن مےں وائس چانسلر ڈاکٹر ارشد احمد سےکرٹری فنانس شےخ حامد ےعقوب، چےئرمےن پلاننگ اےنڈ ڈوےلپمنٹ حبےب الرحمان گےلانی ، سپےشل سےکرٹری فنانس شےردل، سپےشل سےکرٹری بجٹ سےف اللہ ڈوگر، چےئرمےن پی آر اے جاوےد احمد، ڈاکٹر علی چےمہ اور دےگر فےکلٹی ممبران نے حصہ لےا ۔ سےکرٹری فنانس نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ تےزی سے بڑھتی ہوئی آبادی ہے ۔
اوقاف ایمپلائز یونین پنجاب کے عہدیداروں کی وزیراوقاف ومذہبی
امور سید سعید الحسن شاہ سے ملاقات
لاہور(پ ر)اوقاف ایمپلائز یونین رجسٹرڈ پنجاب کے عہدیداروں نے وزیراوقاف ومذہبی امور سید سعید الحسن شاہ سے ملاقات کی اور انہیں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی۔ملاقات میں محمد رفیق صدر‘ محمد ہمایوں مجید جنرل سیکرٹری‘رانامحمد عرفان سینئر نائب صدر ‘ عمرخیام نائب صدر اور وائس چیئرمین عطاءمحمد نے شرکت کی ملاقات میں محکمہ اوقاف ملازمین کی فلاح وبہبود اوردیگر معاملات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن