آکسفورڈ یونیورسٹی میں محترمہ بینظیر بھٹو کی تصاویر20 جگہوں پر آویزاں

اسلام آباد (صباح نیوز) برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر کئی جگہوں پرآویزاں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف صحافی اور کالم نگار نے سوشل میڈیا پر ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستان کے پانچ وزرائے اعظم ایسے ہیں جنہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ان پانچ وزرائے اعظم میں پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لیاقت علی خان ، ملک فیروز خان نون ، ذولفقار علی بھٹو، بینظیر بھٹو اور عمران خان شامل ہیں۔ صحافی نے اپنے ٹوئٹ میں ایک انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے یونیورسٹی میں صرف محترمہ بینظیر بھٹو کی تصا ویر کم از کم 20 جگہوں پر لگی دیکھیں۔
بینظیر تصاویر

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...