شہباز شریف کی گرفتاری ضمنی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے: اسحاق ڈار

Oct 07, 2018

لندن (این این آئی) سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے شہباز شریف کی گرفتاری کو ضمنی انتخابات پر اثرانداز ہونے کی کوشش قرار دیا ہے۔ لندن سے جاری بیان میں انہوں نے شہباز شریف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا نیب کو حکومت وقت سیاسی انتقام کیلئے استعمال کر رہی ہے، شہباز شریف کے کاموں کی تعریف دنیا کرتی ہے۔
اسحاق ڈار

مزیدخبریں