پاکستانیوں کے غیر ملکی اکاﺅنٹس اور اثاثوں کا کیس سماعت کےلئے مقرر¾فریقین کو نوٹسز جاری

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کور ٹ آف پاکستان نے پاکستانیوں کے غیر ملکی اکاﺅنٹس اور اثاثوں کا کیس سماعت کےلئے مقرر کردیا ہے ۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ منگل کو غیر ملکی اکاﺅنٹس اور اثاثوں کے معاملے پر سماعت کرے گا۔عدالت نے چاروں صوبوں کے ایڈووکیٹ جنرلز اور اٹارنی جنرل کو طلب کرلیا ہے ¾ چیئرمین ایف بی آر ،ڈی جی ایف آئی اے ،ڈی جی آئی بی اور سیکریٹری ایس ای سی پی کو بھی نوٹس بھیجے گئے ہیں۔گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سربراہی میں بنائی گئی خصوصی کمیٹی پیشرفت سے متعلق سپریم کورٹ کو آگاہ کرےگی ۔
کیس مقرر

ای پیپر دی نیشن