زینب قتل کیس، مجرم کی سزائے موت پر عملدرآمد نہ ہونے کا ازخود نوٹس

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس کے مجرم عمران کی سزائے موت پر عملدرآمد نہ کرنے پر چیف جسٹس نے ازخودنوٹس لے لیا اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو مجرم کی سزا پر عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ مجرم عمران علی کی سزاپرعملدرآمد کیوں نہیں کیا گیا؟ خاتون وکیل نے بتایا کہ مجرم کی رحم کی اپیل وزارت داخلہ نے صدرمملکت کو بھجوا دی۔ لاہور رجسٹری میںسابق سسرالیوں کی جانب سے تیزاب گردی کی شکار خاتون کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے ملزموں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ڈی آئی جی عبدالرب سے تحقیقاتی رپورٹ ایک ہفتہ میں طلب کرلی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ بتایا جائے لاہور میں جلد کی بہترین سرجری کس ہسپتال میں کی جاتی ہے۔ وہاں سے خاتون کا علاج کروایا جائیگا۔ اگر ملزم کو فوری گرفتار نہ گیا تو متعلقہ پولیس افسر کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔
زینب قتل کیس

ای پیپر دی نیشن