راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج ارشد حسےن بھٹہ نے پانچ لاکھ ڈالر کرنسی سمگلنگ کےس مےں ماڈل اےان علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے اور حکم دےا کہ ملزمہ کو گرفتار کرکے22 اکتوبر کو عدالت مےں پےش کےا جائے کسٹمز کے پراسےکےوٹر امےن فےروزنے عدالت مےں موقف پےش کےاکہ ملزمہ 8 ستمبر2015 ءسے عدالت مےں پےش نہےں ہو رہی سماعت شروع ہوئی تو اےان علی کے وکےل سردار لطےف خان کھوسہ موجود نہ تھے تاہم ان کے جونےئر وکےل حاضر تھے عدالت نے ملزمہ کے پےش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کےا جس پر اےان علی کے وکےل نے عارضی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دےتے ہوئے موقف اپناےا کہ ان کی موکلہ بےمار ہے اور عدالت پےش نہےں ہو سکتی جس پر عدالت نے وکےل سے استفسار کےا کہ ملزمہ کا کوئی نےا مےڈےکل سرٹےفکےٹ موجود ہے ہر پےشی پر پرانے مےڈےکل سرٹےفکےٹ کی بنےاد پر عدالت مےں حاضری سے استثنیٰ نہےں دےا جا سکتا۔
ایان علی