اوکاڑہ‘ سرگودھا‘ جڑانوالہ‘ پتوکی‘ بچیانہ‘ مانانوالہ‘ حیدرآباد تھل: 3کمسن لڑکوں اور 4لڑکیوں سے زیادتی

لاہور (نامہ نگاروں سے ) مختلف مقامات پر 3کمسن لڑکوں اور 4لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔اوکاڑہ کے نواحی گائوں دیارام کے محمد علی کو ابرار، علی عباس اور اعجاز نہر سے مچھلیاں پکڑنے ساتھ لے گئے جہاں اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ ویڈیوبھی بنا ڈالی۔ پولیس نے بچے کے والد پلیدار اللہ رکھا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزمان کی عدم گرفتار ی پر اہل دیہہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔سرگودھا سے نامہ نگار کے مطابق باجوہ کالونی کی زتیون بی بی نے بتایا تعلقات خراب ہونے پررواں سال 17اگست کواسکے خاوند غلام عباس نے طلاق دیدی۔معززین کی مداخلت پر سابق شوہر نے اپنے گھر میں ملحقہ کمرہ دیاتاکہ میں اپنی زندگی گزاروں اس دوران اس کاسابق شوہر غلام عباس،سسر اللہ بخش کئی روز سے زیادتی کرتے آرہے ہیں۔متاثرہ خاتون کے بیان پر مقدمہ درج کرکے خاتون کاطبی معائنہ کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔جڑانوالہ میں تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 591گ ب گنگاپور کی خاتون سعدیہ بتول زوجہ اللہ رکھا نے بتایا اس کا نویں جماعت کا طالب علم بیٹا ذیشان بیڈ منٹن کھیلنے کے لیے جا رہا تھا کہ یاسر نے اپنے ساتھیوں نعیم وغیرہ کے ہمراہ قریبی حویلی میںلے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ملزم کا ایک ساتھی ویڈیو بھی بناتا رہا۔ پولیس نے ملزم یاسر کو گرفتار کرلیا۔ پتوکی کی بستی علی محمد جمبر کی خاتون اللہ رکھی دوائی لیکر جارہی تھی جمبر موڑ کے قریب قربان نے اسے گھر چھوڑنے کے بہانے موٹرسائیکل پر بٹھالیا اور قریبی جھاڑیوں میں اسے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جبکہ انکے دو ساتھی پہرہ دیتے رہے۔ نواحی گائوں چک نمبر591گ ب گنگاپور کے دہم جماعت کے طالب علم محمد ذیشان کو اسی گائوں کے یاسر اور نعیم نے اغواء کرکے قریبی فصلوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بناتے اس کی ویڈیو فلم بھی بنائی تھی۔ تھانہ لنڈیانوالہ نے محمد ذیشان کی والدہ سعدیہ بتول کی مدعیت میں محمد یاسر اور محمد نعیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔مانانوالہ سے نامہ نگار کے مطابق قلعہ شبدیو سنگھ کے منور حسین کی بیٹی جویریہ بی بی کو خالد بی بی ساتھی ارقم خاور سکنہ مانانوالہ کے ہمراہ قریبی بہلا پھسلا کر کھیتوں میں لے گئی جہاںاسے شفیق نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے متاثرہ جویریہ بی بی کے والد منور حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔حیدرآبادتھل کے نواحی گائوں شیر بہادر والہ کی سکونتی سلمیہ بی بی کو ظفر اقبال نے دو سال قبل اس سے زیادتی کرتا رہا۔ وقوعہ کی رات ملزم نے ساتھی ہاشم اقبال سکنہ خانسرٹرک ڈرائیو کوبھی ساتھ لے جا کر دونوں نے اجتماعی زیادتی کی۔پولیس تھانہ حیدرآبادتھل نے مقدمہ درج کر کے ملزم ظفر اقبال کو گرفتار کر لیا۔دوسرے ملزم کی گرفتاری کے لیئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن