لاہور( اپنے نامہ نگار سے) ایڈیشنل سیشن جج جاوید اشرف نے سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں 13 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔وکلاء کی ہڑتال کے باعث کیس کی سماعت نہ ہو سکی، عابد باکسر نے عدالت سے 10 مقدمات میں عبوری ضمانت کرا رکھی ہے۔ عابد باکسر کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل، جعل سازی اور دیگر الزامات کے تحت مقدمات درج ہیں، ایڈیشنل سیشن جج نے منشیات کے مقدمہ میں ملوث غیر ملکی ماڈل ٹریسا کے مقدمہ کی سماعت بھی بغیر کارروائی کے 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کی عبوری ضمانت میں 13اکتوبر تک توسیع
Oct 07, 2018