لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے فنانس سیکرٹری اور پی پی 166 سے امیدوار عبدالکریم کلواڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران نے پہلی مرتبہ پسماندہ اور محروم طبقے کے لئے آواز اٹھائی ہے۔ حکومت شہریوں کو تمام حقوق دینے کے لئے بھرپور محنت کر رہی ہے۔ مرکز پنجاب اور خیبر پی کے میں ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ کرپشن سے پاک پاکستان تحریک انصاف کا عوام سے وعدہ تھا اسے ہر صورت نبھائیں گے۔
عمران نے محروم طبقے کیلئے آواز اٹھائی: عبدالکریم کلواڑ
Oct 07, 2018