لاہور ( پ ر )25,26اکتوبر کوسالانہ تاریخی تحفظ ختم نبوت کانفرنس کے سلسلے میں علماء کا مشاورتی اجلاس جامع مسجدزبیر جی بلاک میں مجلس کے مقامی امیر مولانا عزیز الرحمن کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، مولانا مشہوداحمد، قاری سعید الرحمن، مولانا محمدآصف، بھائی ابراہیم ،بھائی محمدعمران، محمود بھائی، مولانا وسیم اللہ سمیت کئی علماء کرام اور کرکنان نے شرکت کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مبلغ ختم نبوت مولاناعبدالنعیم نے کہاکہعقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا ہرقیمت پر تحفظ کریں گے۔اجلاس میں مقامی طور پر کانفرنس کی تیاری کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔اکتوبرآل پاکستان ختم نبوت کانفرنس چناب نگر اسلام دشمن اور دین دشمن قوتوں کے لیے اتحاد و اتفاق کا پیغام ہوگی ۔
عقیدہ ختم نبوت اورناموس رسالت کا ہرقیمت پرتحفظ کریں گے:عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت
Oct 07, 2018