اللہ پاک پاکستان کواپنے حفظ امان میں تاقیامت قائم و دائم رکھے،شیخ خالد منصور الگیلانی البغدادی

راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) دربار عالیہ عید گاہ شریف راولپنڈی میں غوث اعظم شیخ عبدالقادر جیلانیؓ کی خانقاہ مبارکہ کے سجادہ نشین حضرت شیخ خالد منصور الگیلانی البغدادی کے اعزاز میں سجادہ نشین عید گاہ شریف راولپنڈی پیر محمد نقیب الرحمن و صاحبزادہ پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے ظہرانہ کا اہتمام کیا جس میں سجادہ نشین پیر حضرت شیخ خالد منصور الگیلانی البغدادی عراق سے بطورمہمان خصوصی شریک ہوئے اس ظہرانے میں ملک کے جید علماء کرام ، سیاسی و سماجی شخصیات اور عقیدت مندوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی امام اولیاء حضرت غوث اعظم کی خانقاہ مبارکہ کے سجادہ نشین پیر حضرت شیخ خالد منصور الگیلانی البغدادی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دربار عالیہ عید گاہ شریف کی دینی خدمات کو عزت اورقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیر محمدنقیب الرحمن و پیر محمد حسان حسیب الرحمن کا مشکور ہوں جنہوں نے مجھے عید گاہ شریف میں مل بیٹھنے کا موقع فراہم کیا میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک ایسی نیک ہستیاں کو عالم اسلام کے سروں پر قائم دائم رکھے تاکہ وہ ترویج اسلام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں عید گاہ شریف وہ پھل دار درخت ہے جہاںسے صبح شام عشق و محبت اور اتباع رسول ﷺ کے چراغ روشن کیے جاتے ہیں اورکروڑوں، لاکھوں کی تعداد میں عقیدت مند فیض حاصل کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اللہ پاک اپنے حفظ امان میں تاقیامت قائم و دائم رکھے پاکستان بردار اسلامی ملک ہے جہاں پر اولیاء کرام کے مزارات مبارکہ کو خصوصی اہمیت حاصل ہے اور اولیا کرام کی اولادوں کو عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھا جا تا ہے اس روحانی ظہرانہ کا اہتمام سجادہ نشین دربار عید گاہ شریف پیر محمد نقیب الرحمن و صاحبزادہ پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے کیا اللہ پاک ان کے دینی مدارس کو قائم و دائم رکھے انہوں نے کہا کہ میرے جد امجد شیخ عبدالقادر جیلانی ؓ نے اپنی ساری زندگی دین کے فروغ ، عشق و محبت رسول ﷺ کا درس دیتے ہوئے گزاری اور فرمایا کہ دین اور دنیا کی کامیابی اتباع رسول ﷺ سے ہی ممکن ہے سجادہ نشین عید گاہ شریف راولپنڈی پیر محمد نقیب الرحمن و صاحبزادہ پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین حضرت شیخ خالد منصور الگیلانی البغدادی کا عید گاہ شریف آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم پاکستانی حکومت اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے پاکستان میں نیک ہستیوں کو مدعو کرنے کا جو سلسلہ شروع کر رکھا ہے وہ لائق تحسین ہے پاکستان اولیاء کرام اور علماء دین کا فیضان ہے ان نیک ہستیوں کی دعاؤں سے اللہ پاک ہمارے ارض وطن پاکستان کو سلامتی ، امن ، خوشحالی کا گہوارہ بنائے اور تاقیامت پاکستان قائم و دائم رہے ظہرانے کی تقریب میں سابق چیئرمین نیب چوہدری قمر الزمان ، ممتاز کاروباری شخصیت ملک خیام وحید، پیر غلام محمد درگاہ ستیانی شریف ،علامہ خاور حسین نقشبندی، محمود الحسن اشرفی، شیخ طارق ، حاجی محمدرفیق پردیسی ،محمد شہباز ، حاجی شاہد محمود، حاجی محمدامین پردیسی، میاں حنیف(کسان گھی والے)فیصل آباد، بدر السلام بدر، مفتی محمد سلیمان رضوی، علامہ ظہور الہی قادری، علامہ فاروق عثمانی، علامہ عثمان غنی، مولانا نیاز صدیقی،ڈویثرنل خطیب راولپنڈی حافظ محمد اقبال رضوی،علامہ سید عارف شاہ گیلانی، علامہ فیصل محمود نقشبندی کے علاوہ کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی اور ان کا والہانہ استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔

ای پیپر دی نیشن