تجاوزات مسمار کئے جانے کے اعلان پر ریلوے لائن کے کھوکھا مالکان کا مظاہرہ

Oct 07, 2018

گگو منڈی( نامہ نگار) ریلوے لائن اور ملتان روڈ کے درمیان بنے ہوئے کھوکھا جات کے سینکڑوں مالکان نے پنجاب حکومت کی طرف سے سرکاری زمین پر قائم تجاوزات مسمار کیے جانے کے اعلان پر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین کے قائدین نے کہ یہ کھوکھا جات کئی دہائیوں سے بلکہ قیام پاکستان سے بھی قبل کے تعمیر شدہ ہیں جہاں سے ہم اپنے بچوں کے لیے دو وقت کی روٹی حاصل کرتے ہیں حکومتی کارروائی سے ہمارے بچے بھوکے مر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کئی سال قبل ریلوے انتظامیہ سے درخواست کی تھی کہ ہم سے کرایہ وصول کر کے ان کھوکھا جات کے پیچھے ریلوے زمین کرایہ پر آ لاٹ کی جائے تا حال اس پر بھی فیصلہ نہیں ہو سکا مظاہرین نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید ، جی ایم ریلوے اور ڈائریکٹر پراپرٹی اینڈ لینڈ سے اپیل کی کہ ان کی د رخواست پر کرایہ ادا کرنے کے احکامات صادر کیے جائیں۔

مزیدخبریں