لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ ماہرہ خان نے ڈرامہ سیریل کیلئے 60لاکھ روپے معاوضہ ٹھکرادیا۔بتایاگیاہے کہ اداکارہ کوانکے ایک قریبی دوست نے ڈرامہ سیریل میںکام کرنے کی پیشکش کی تاہم انہوںنے پیشکش مسترد کرتے ہوئے صاف انکار کردیا۔بتایاگیاہے کہ اداکارہ نے فلموںمیں مقبولیت حاصل کرنے کے بعدڈراموںمیںکام نہ کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ان کی فلموںکے علاوہ بھی مصرفیات ہیں۔وہ ان دنوں کمرشلزاورفیشن شوٹ کرانے میں مصروف ہیںجبکہ جلد ہی ان کی نئی فلم’’سپرسٹار‘‘کی شوٹنگ بھی شروع ہونے والی ہے۔