ملتان( وقائع نگار) وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر کے نجی میڈیکل کالج کے معاملات کو درست کرنے اور مطلوبہ معیاری سہولیات کا جائزہ لینے کے لئے ٹاسک فورس قائم کردی ہے جو واجبات، تدریس طریقہ کار ، سکیورٹی، صفائی ونظم ونسق سمیت دیگر امور پر اپنی رپورٹ مرتب کرکے وزیراعلیٰ کو جمع کروائے گی۔