راجکوٹ (اے پی پی) ۔ کلدیپ یاداو تینوں انٹرنیشنل فارمیٹس میں اننگز میں 5 یا زائد وکٹیں لینے والے بھارت کے دوسرے اور دنیا کے ساتویں بائولر بن گئے، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں 5 وکٹیں لیکر یہ اعزاز حاصل کیا، اس سے قبل پاکستان کے عمر گل، نیوزی لینڈ کے ٹم سائوتھی، سری لنکا کے اجنتھا مینڈس، لاستھ مالنگا، جنوبی افریقہ کے عمران طاہر اور بھارت کے بھنشور کمار بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ کلدیپ تینوں فارمیٹس میں کارنامہ انجام دینے والے پہلے لیفٹ آرم لیگ سپنر ہیں۔
تینوں فارمیٹ میں 5 وکٹیں‘ کلدیپ یادیو بھارت کے دوسرے باؤلر بن گئے
Oct 07, 2018