وزیراعظم کے قریبی ساتھی عون چودھری کا چیئرمین سنسر بورڈ بننے سے انکار

Oct 07, 2019

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے قریبی دوست عون چودھری نے چیئرمین سنسر بورڈ پنجاب کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی۔ گزشتہ دنوں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے مشیر عون چودھری کو عہدے سے فارغ کیا تھا‘ اس کے بعد خبریں زیر گردش تھیں کہ انہیں پنجاب سنسر بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم اب خود وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے عون چودھری نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے چیئرمین سنسر بورڈ پنجاب کا عہدہ لینے سے معذرت کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بطور ورکر اپنی پارٹی کیلئے کام کرتا رہوں گا۔

مزیدخبریں