علی امین گنڈاپور‘ بابر اعوان ملاقات‘ فضل الرحمنٰ کیخلاف قانونی چارہ جوئی پر اتفاق

Oct 07, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان سے وفاقی وزیر امور کشمیر‘ گلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا افتخار درانی بھی موجود تھے۔ اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں مولانا فضل الرحمنٰ کے خلاف قانونی چارہ جوئی پر اتفاق کیا گیا۔ علی امین گنڈاپور مولانا فضل الرحمنٰ کے خلاف قانونی نکات پر آج اہم پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

مزیدخبریں