لاہور (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ رویت ہلال کمیٹی کو معافی مانگنی چاہئے جس نے ماہ صفر کے چاند کا غلط اعلان کیا۔ خیبر پی کے میں پہلے یہ تسلیم نہیں کیا گیا کہ چاند نظر آیا ہے، بعد میں انہیں معافی مانگنی پڑی۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے پاس اپنے لوگ نہیں، جے یو آئی کے پاس مدارس کے لوگ ہیں، مولانافضل الرحمن پیادے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ نوازشریف اور زرداری کو پلی بارگیننگ کے بغیر رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی کو صفر کے مہینے کی غلط اطلاع پر معافی مانگنی چاہئے۔ عید پر خیبرپی کے میں ہمارا کیلنڈر تسلیم نہیں کیا گیا، ہم نے تصاویر جاری کیں جس میں گوادر اور پسنی میں چاند صاف دیکھا جا سکتا ہے پھر انہیں معافی مانگنی پڑی۔
ماہ صفر کے چاند کا غلط اعلان کرنے پر رویت ہلال کمیٹی کو معافی مانگنی چاہئے: فواد چودھری
Oct 07, 2019