لاہور(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے یکم نومبر سے انوائسنگ سسٹم (پوائنٹ آف سیل سسٹم )کا دائرہ کار مزید وسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ترجمان کے مطابق یکم نومبر سے اس نظام کا دائرہ کار تمام شاپنگ چین سٹورز اور اسلام آباد کے ریستورانوں تک بڑھا دیا جائے گا ۔ یہ نظام خود کار ذریعے سے سیلز ٹیکس ریٹرن بنانے میں مدد کرتا ہے ۔ اس نظام سے ایف بی آر کے اہلکاروں کی دکانوں میں بار بار انسپکشن سے مکمل نجات حاصل ہو گی ۔ ترجمان کے مطابق پی او ایس گزشتہ ایک سال سے کپڑے اور چمڑے کی 70مشہور برانڈز پر بغیر کسی رکاوٹ کے چل رہا ہے ۔صارفین موبائل ایپ سے اس بات کو بھی یقینی بنا سکتے ہیں کہ ان کا ادا کیا ہوا ٹیکس قومی خزانے یں جمع ہو رہا ہے یا نہیں۔