یمنی فوج نے حیران گورنری میں حوثیوں کا ڈرون طیارہ مار گرایا

Oct 07, 2019

صنعاء (این این آئی)یمنی کی فوج نے مْلک کے شمال مغرب میں واقع حیران گورنری میں ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں کی طرف سے چھوڑا گیا بغیر پایئلٹ جاسوس طیارہ مار گرایا۔یمنی فوج کی سرکاری ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہاگیاکہ حوثی باغیوں کی طرف سے بھیجے گئے طیارے سے فوجی مراکز کی جاسوسی کی جا رہی تھی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ جاسوس طیارے کے ملبے کی جانچ پڑتال کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ طے یہ طیارہ ایرانی ساختہ تھا۔واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز سے اب تک یمنی فوج نے حوثی باغیوں کے سات ڈرون طیارے تباہ کیے گئے ہیں۔حوثی ملیشیا نے حالیہ عرصے کے دوران ڈرون طیاروں کے استعمال میں اضافہ کیا ہے۔ اقوام مْتحدہ کے ماہرین کی رپورٹ میں گیا بتایا ہے کہ حوثی ملیشیا بیرون ملک سے اسپیئر پارٹس منگوا کران سے ڈرون طیارے تیار کرتے ہیں۔ حوثیوں کے زیر استعمال 'قاصف' یا 'المھاجم' ڈورن طیارے ایرانی ساختہ 'ٹی ابابیل' کی طرز پر بنائے گئے ہیں۔

مزیدخبریں