ایتھنز (این این آئی)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ وہ قبرص کے نزدیک ڈرلنگ کی کوئی سرگرمی آغاز نہ کرے۔اگر وہ ایسا کوئی اقدام کرتا ہے تو یہ غیرقانونی اور ناقابل قبول ہوگا۔ بحر متوسط میں توانائی کے وسائل کی دریافت کے کچھ قواعد وضوابط ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں ایک پریس بریفنگ میں کہاکہ ہم نے واضح کردیا ہے کہ بین الاقوامی پانیوں میں کارروائیاں کچھ قواعد وضوابط کی پاسداری کی متقاضی ہیں۔ہم نے ترکوں کو بتادیا ہے کہ ان کی ڈرلنگ غیر قانونی اور ناقابل قبول ہے۔ہم سفارتی اقدامات جاری رکھیں گے تاکہ قانونی سرگرمی کو یقینی بنایاجاسکے۔انھوں نے خبردار کیا کہ کوئی بھی ملک یورپ کو یرغمال نہیں بنا سکتا ہے۔
امریکا کا ترکی کو قبرص کے نزدیک آف شور ڈرلنگ پر انتباہ
Oct 07, 2019