اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہبھارتی فوج شاید کارگل کی جنگ بھول گئی ہے، بھارت نے کارگل جنگ میں امریکی صدر سے مدد مانگی تھی، بھارت نے کلنٹن سے پاک فوج واپس کرنے کی درخواست کی تھی وزیراعظم عمران خان کو سمجھنا ہوگا کہ مسائل کے حل کے لیے دنیا کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔ جب میدان میں آئیں گے تو بھارت کو سبق سکھادیں گے۔اتوار کو آل پاکستان مسلم لیگ کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ بھارت پاکستان کو بار بار جنگ کی دھمکیاں دے رہا ہے، بھارت یاد رکھے پاکستانی قوم، فوج نے چوڑیاں نہیں پہنی ہیںانہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج خون کے آخری قطرے تک لڑے گی، جب میدان میں آئیں گے تو بھارت کو سبق سکھادیں گے۔سابق صدر نے کہا کہ پاکستان بار بار بھارت کو امن کا پیغام دے رہا ہے، ہماری مدد کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہے۔