ہم آٹھ بھائی‘ سب گاڑیاں اور جواہرات میرے نہیں‘ لیاقت قائم خانی

Oct 07, 2019

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار لیاقت قائم خانی نے گھر سے برآمد اشیاء کی ملکیت ماننے سے انکار کر دیا۔ نیب ذرائع کے مطابق لیاقت قائم خانی نے کہا ہے کہ ہم آٹھ بھائی ہیں۔ سب مشترکہ خاندانی نظام میں رہتے ہیں۔ گھر سے برآمد ساری گاڑیاں میری نہیں۔ لیاقت قائم خانی نے لاکر سے برآمد اکثر قیمتی جواہرات سے بھی لاتعلقی ظاہرکر دی۔ ملزم کا14 روزہ ریمانڈ آج ختم ہو رہا ہے۔ مزید ریمانڈ کیلئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

مزیدخبریں