شنگھائی ٹوورازم فیسٹیول کے منتظمین نے کہا ہے کہ رواں سال فیسٹیول کے شرکاءکی تعداد میں 2018 ءکی نسبت 48 فیصد اضافہ ہوا، اندرون و بیرون ملک سے 25.7 ملین ( 2 کروڑ 57 لاکھ) افراد نے شرکت کی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 48 فیصد زیادہ ہیں۔ منتظمین کا اپنے جاری بیان میں کہنا تھا کہ 14 ستمبر سے 6 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں شریک ہونے والوں کی تعداد میں 25.7 ملین رہی ،افتتاحی پریڈ میں 19 ملکوں اور ریجنز کے 1500 سے زائد پرفارمرز شریک ہوئے جن میں روس، جمہوریہ چیک اور یوکرین جیسے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے سے متعلقہ ملکوں کے نمائندے بھی شامل ہیں۔انھوں نے بتایا کہ فیسٹیول کے دوران سو مختلف سرگرمیاں کی گئیں، اس دوران 79 معروف پرکشش سیاحتی مقامات، عجائب گھروں اور گیلریوں نے اپنے ٹکٹوں کے نرخ بھی نصف کردیے۔یاد رہے کہ شنگھائی ٹوورازم فیسٹیول 1990 ءسے ہر سال باقاعدگی سے ہو رہا ہے۔