اقوام متحدہ کا شمال مشرقی شام میں بدترین حالات پیداہونے کے خدشے کا اظہار

 اقوام متحدہ نے شمال مشرقی شام میں بدترین حالات پیداہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے، اقوام متحدہ کے ہیومنٹرین کوآرڈینیٹر برائے شام پینوز مومٹزیس نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے شمال مشرقی شام میں ترکی کے راستے سے ہٹ جانے اور ترکی کے وہاں فوجی آپریشن شروع کرنے کے اعلان کے بعد بدترین حالات کے لئے تیار ہیں۔انھوں نے جنیوا میں ایک بات چیت میں کہاکہ ہم نہیں جانتے شمال مشرقی شام میں کیا ہونے والا ہے ، ہم بدترین کے لئے تیار ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ترکی کے وہاں فوجی آپریشن اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے حالات کے حوالے سے بہت سے سوالات جواب طلب ہیں۔
 
 

ای پیپر دی نیشن