حضرت علی ہجویری ؒ نے لاکھوں افرادکودائرہ اسلام میں داخل کیا:زواربہادر

لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒ رسول کریم ؐکی اُمت کے ولی کامل ،اولیاء اللہ کے سرخیل اوراسلام کے بہت بڑے مبلغ تھے انہوں نے کفرستان ہند میں اسلام کا محبت بھرا پیغام پہنچایا ان کی پُرخلوص جدوجہد سے لاکھوں لوگوں نے اسلام قبول کیا وہ ایک ہزار سال قبل اسلام کا پیغام لے کر لاہور تشریف لائے اور اپنے اخلاق کے ذریعے لوگوں کو دائرہ اسلام میں داخل کیا انہوں نے کہا کہ داتاگنج بخش کے بعد آنے والے اولیا اللہ اور اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی ؒ نے پاکستان اور دو قومی نظریہ کی بنیاد رکھی۔امام احمد رضا خان بریلوی نے انگریز حکومت اور ہندوسامراج کے خلاف اسلامیانِ ہند کو دوقومی نظریے سے روشناس کروایا۔ انہوں نے برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کی ایسی رہنمائی کی کہ صرف چند سالوں کی جدوجہد کے بعدپاکستان دنیا کے نقشے پر معرض وجود میں آگیا۔امام احمد رضا ایک سچے عاشق رسول اور مسلمانوں کے عظیم محسن تھے۔انہوں نے مسلمانوں کے دلوں میں عشق رسولؐ کا ایسا چراغ روشن کیا جس کی روشنی آج برصغیر پاک و ہند میں بلخصوص اور پوری دنیا میں با لعموم دکھائی دے رہی ہے۔انہو ںنے کہا کہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضاؒ کو اللہ تعالیٰ نے علم ا لدنی سے نوازا تھا انہوں نے مسلمانوں کے لئے آنے والی مشکلات کو کئی دھائیوں پہلے محسوس کرتے ہوئے مسلمانوں کو ایک علیحدہ سلامی ریاست کے لئے جدوجہد کی راہ دکھائی۔

ای پیپر دی نیشن