ڈیرہ غازی خان‘بہاول پور(بیورو رپورٹ)انسداد دہشتگردی عدالت ڈیرہ غازی خان کے جج بخت فخربہزاد نے کالعدم تنظیم القاعدہ کے ساتھ تعلق اور دھماکہ خیز مواد اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزامات پر الزام علیہان محمد سلیم۔ محمد قاسم اور جمیل الرحمن کو مقدمہ نمبر 2/19 تھانہ سی ٹی ڈ ی ڈیرہ غازی خان میں الزام ثابت ہونے پر مختلف دفعات کے تحت 7سال۔5 سال۔4 سال اور 2 سال قید با مشقت اور جملہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم سنایا ہے۔ ملزمان کودس ، دس ہزار روپے جرمانہ کا حکم بھی سنایا ہے استغاثہ کے مطابق ملزمان جن کا تعلق کالعدم تنظیم القاعدہ سے ہے ملزمان کے قبضے سے 2019 میں دھماکہ خیز مواد۔ ناجائز اسلحہ اور ٹیررازم فنانسنگ کی مد میں 75000 روپے کی رقم برآمد کی گئی تھی جس پر ملزمان کے خلاف انسداد دہشت گردی۔ دھماکہ خیز مواد کے ایکٹ اور ناجائز اسلحہ کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھامقدمہ کی سماعت مکمل ہونے کے بعد الزام ثابت ہونے پر مختلف دفعات 4/5 Explosive Substanc Act. 11 N. 13/20/65اسلحہ آرڈیننس کے تحت سزا سنائی گئی استغاثہ کی جانب سے پراسیکیوٹر ملک زاہد حسین نے ملزمان کے خلاف دلائل مکمل کیے اور ریکارڈ پیش کیا پراسیکیوٹر نے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب خرم خان کی نگرانی میں پیروی کی۔
جائیداد ضبطی کا حکم