سکردو،گلگت کا دورہ: خطرات کے موثر جواب کیلئے تیاری کے اعلیٰ ترین معیارکو یقینی بنانا ہوگا: جنرل باجوہ

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ابھرتے ہوئے خطرات کا موثر جواب دینے کیلئے تیاری کے اعلیٰ ترین  معیار کو یقینی بنانے پر زور دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گزشتہ روز سکردو اور گلگت کا دورہ کیا۔ سکردو پہنچنے پر انہیں تازہ ترین صورتحال، کنٹرول لائن پر تعینات اور ایف سی این اے  کے دستوں کی آپریشنل تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے مشکل موسمی حالات اور نامساعد صورتحال میں ان کے عمدہ مورال اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ابھرتے ہوئے خطرات کا موثر جواب دینے کیلئے تیاری کے اعلیٰ ترین معیار کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ بعد ازاں آرمی چیف نے گلگت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سٹیٹ آف دی آرٹ سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کا افتتاح کیا۔ اس ٹیکنالوجی پارک کے ذریعہ ایسا سازگار ماحول قائم کیا جائے گا جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاعی مواصلات کے شعبوں میں شاندار صلاحیتوں کے حامل نوجوانوں کی استعداد کو نکھارا جائے گا۔ یہ مرکز، اس علاقہ میں سائبر ٹیکنالوجی کے فروغ کا باعث بنے گا۔ ایس سی او کی طرف سے اس مرکز کے قیام  کی تعریف کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ ان مراکز کے قیام کی بدولت دور دراز علاقوں  میں اختراع اور ڈیجیٹلائزیشن کی حوصلہ افزائی کے ذریعہ زبردست اثرات مرتب ہوں گے۔ اس سے پہلے، سکردو پہنچنے پر راولپنڈی کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے ان کا خیرمقدم کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...